ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پولیس محکمہ میں بھرتیوں کا عمل مسلسل جاری رہے گا: پرمیشور

پولیس محکمہ میں بھرتیوں کا عمل مسلسل جاری رہے گا: پرمیشور

Mon, 26 Dec 2016 22:37:39  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو:26/دسمبر(ایس او نیوز) محکمہ پولیس میں مرحلہ وار بھرتی کیلئے محکمہ ئ مالیات سے اگلے تین سال تک مسلسل منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔یہ بات آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔ آج شہر کے شیشادری پورم میں پولیس والوں کیلئے نئے گیسٹ ہاؤزکا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سال کے دوران محکمہ پولیس میں 19600 تقررات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے پانچ سال کے دوران محکمہئ پولیس میں کوئی بھرتی نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے 25ہزار اسامیاں خالی پڑی ہوئی تھیں۔ اس وجہ سے پولیس فورس پر کام کے دباؤ میں بھی اضافہ ہوا تھا اس دباؤ کو کم کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتیوں کا عمل تین سال کے دوران پورا کیا گیا ہے، ان بھرتیوں کیلئے محکمہئ مالیات سے پیشگی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید بھرتیوں کے ذریعہ پولیس فورس پر کام کا دباؤ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد محکمہئ پولیس کو سب سے زیادہ فنڈز مہیا کرائے گئے ہیں۔ پولیس فورس کی جدید کاری کے مقصد سے کئی جدید آلات گاڑیاں وغیرہ لی گئی ہیں، جس کی وجہ سے آج کرناٹک پولیس ملک کی سب سے ماڈرن پولیس شمار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں پولیس جوانوں کی گشت کیلئے 580 یرٹیگا گاڑیاں خریدی گئی ہیں، ان میں سے 328گاڑیاں سڑکوں پر ہیں بہت جلد مزید سو گاڑیاں مہیا کرائی جائیں گی۔ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں 25,25یرٹیگا گاڑیاں مہیا کرائی جارہی ہیں۔ کام کے دباؤ سے پریشان پولیس جوانوں کے بھتوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہئ پولیس میں کارکردگی کے متعلق اگر اصلاحی تنقیدیں آتی ہیں تو محکمہ اسے اپناکر راہ راست پر آنے تیار ہے،لیکن تنقید برائے تنقید سے حزب اختلاف گریز کرے۔ پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد سے ریاست میں جرائم کی رفتارکم ہوئی ہے، شہر وں میں زیورات چھیننے کی وارداتوں کو کافی حد تک قابو میں کیاگیا ہے، لیکن قتل، رہزنی اور چوریوں کے واقعات ہورہے ہیں، ان کو روکنے کیلئے مناسب قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں جب اپوزیشن پارٹی برسر اقتدار تھی تو کیا اس پانچ سالہ مدت میں کوئی قتل، چوری یا کوئی بھی واردات پیش نہیں آئی؟۔ انہوں نے کہاکہ سماج سے جرائم کو مکمل طور پر کوئی حکومت مٹانہیں سکتی، ان کی رفتار کو کم کرنے کیلئے پولیس فورس کو مستعد کیاجاسکتاہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس جوانوں کو ماہانہ دو ہزار روپیوں کا بھتہ جنوری سے لاگو ہوجائے گا ساتھ ہی راشن کیلئے چار سو روپے نقد افزود ادا کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی تحقیقات میں تعینات ہونے والی پولیس فورس کو افزود سہولیات مہیا کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں پیش آنے والی وارداتوں کا ڈیٹا اکھٹا کرکے ان کی کثرت کی بنیاد پر پولیس ڈویژنوں کی از سر نو ترتیب دی جائے گی، اس سے پولیس فورس کو موثر طور پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے حکومت نے کئی منصوبے اپنائے ہیں،لیکن حکومت کو ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مخاطب ہوکر وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہاکہ رواں سال 4500 پولیس جوان ریٹائر ہوں گے۔ اسی لئے پولیس محکمہ میں بھرتیوں کو تیز کرنے کیلئے حکومت نے جو پہل کی ہے وہ کافی معاون ثابت ہوگی۔ اس تقریب میں مقامی رکن اسمبلی اور کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ، محکمہئ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری سبھاش چندر ا، ڈی جی پی اوم پرکاش، کشور چندرا، این ایس میگرک، سنیل کمار اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔


Share: